تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
ملزمان کو پولنگ اسٹاف سے لیپ ٹاپ اور دستاویزات چھیننے پر گرفتار کیا گیا،پولیس
راولپنڈی تھانہ گوجرخان کی حدود میں پولنگ اسٹاف سے لیپ ٹاپ اور دستاویزات چھیننےوالے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق این اے 52 سے تحریک انصاف کےحمایت یافتہ آزاد امیدوار کو 2 ساتھیوں سمیت گرفتارکیا گیا،پولیس کا کہنا ہے کہ پولنگ اسٹاف ہرنال آر او آفس سے اپنا کام مکمل کر کے گوجرخان پہنچا تھا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ آر او آفس کے باہرامیدوارطارق عزیز بھٹی نےساتھیوں کےہمراہ گاڑی روک کرلیپ ٹاپ اوردستاویزات چھینیں،پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے راجہ طارق عزیز بھٹی،رضا علی اور ارسلان کوگرفتارکیا،ملزمان سے چھینا گیا لیپ ٹاپ اور دستاویزات بھی برآمد کرلی گئی۔