لوڈشیڈنگ: لائنز ایریا میں بجلی کی بندش پر احتجاج، اہم شاہراہ ٹریفک کے لیے بند

کراچی: لوڈشیڈنگ کے خلاف لائنز ایریا کے مکین سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین نے لائنز ایریا سے ایمپریس مارکیٹ جانے والی شاہراہ ٹریفک کے لیے بند کر دی، جس کے باعث اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ علاقے میں گزشتہ پانچ روز سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ ان کے مطابق مسلسل بندش کے باعث روزمرہ زندگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے اور شدید گرمی میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
آئی جی سندھ: جاوید عالم اوڈھو سے میئر سکھر کی ملاقات، امن و امان پر تبادلۂ خیال

احتجاج کے دوران مظاہرین نے بجلی کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے اور بجلی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانے کا بھی مطالبہ کیا۔

احتجاج کے باعث متعدد سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے پڑے جبکہ ٹریفک کی روانی کافی دیر تک متاثر رہی۔

One thought on “لوڈشیڈنگ: لائنز ایریا میں بجلی کی بندش پر احتجاج، اہم شاہراہ ٹریفک کے لیے بند

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!