پشاور: آئی ایس پی آر سمر کیمپ 2026 کے تحت پشاور میں "طلبہ کا ایک دن فوج کے ساتھ” کے عنوان سے خصوصی سرگرمی کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا مقصد طلبہ میں حب الوطنی، نظم و ضبط اور قومی شعور کو فروغ دینا تھا۔
تقریب کے دوران مختلف معلوماتی اسٹالز قائم کیے گئے۔ ان پر عسکری سازوسامان، ہتھیار، مواصلاتی آلات اور دیگر فوجی آلات کی نمائش کی گئی۔ طلبہ کو ان کے استعمال اور قومی دفاع میں ان کی اہمیت سے بھی آگاہ کیا گیا۔
منتظمین نے طلبہ کے لیے آرچری، بیڈمنٹن، ٹگ آف وار اور دیگر کھیلوں کا بھی اہتمام کیا۔ طلبہ نے ان سرگرمیوں میں بھرپور جوش و خروش سے حصہ لیا۔
شرکا نے پروگرام کو معلوماتی اور یادگار قرار دیا۔ انہوں نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت، نظم و ضبط اور میزبانی کو سراہا۔
جامعہ کراچی: حکومت سندھ نے وائس چانسلر کو سینڈیکیٹ اجلاس سے روک دیا، تقرریاں اور ترقیاں مؤخر
طالبہ انیزہ انیل نے کہا، "اس پروگرام نے ہمیں بتایا کہ پاک فوج کس طرح دن رات ملکی دفاع کی ذمہ داریاں انجام دیتی ہے۔”
طالب علم محمد معاذ نے کہا، "کمانڈوز کی آپریشنل مشق کا عملی مظاہرہ انتہائی متاثر کن اور معلوماتی تھا۔”
طالب علم حیدر میر کاظمی نے کہا، "ہم پاک فوج کی قربانیوں اور خدمات پر ان کے شکر گزار ہیں۔ آج کا دن ہمیشہ یاد رہے گا۔”
طالبہ شرنا نے کہا، "میں ایک پاکستانی ہونے پر فخر محسوس کرتی ہوں۔ پاکستان زندہ باد۔”