انسداد پولیو مہم ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے سخت سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے

انسداد پولیو مہم کے آغاز پر ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے سخت سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

پولیس نے تمام افسران اور اہلکاروں کی رول کال کی۔ اس موقع پر سیکیورٹی سے متعلق خصوصی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔

ہر پولیو ٹیم کے ساتھ پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ لیڈی کانسٹیبلز بھی ٹیموں کے ہمراہ موجود ہیں۔

ترجمان کے مطابق ایس ایچ اوز مسلسل مختلف علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں۔ ہیڈ محررز بھی سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔

شاہین فورس نے حساس اور ہاٹ اسپاٹ مقامات پر نگرانی مزید سخت کر دی ہے۔ فورس مسلسل گشت بھی کر رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مہم کے دوران شہریوں اور پولیو ٹیموں کی حفاظت اولین ترجیح رہے گی۔ تمام دستیاب وسائل اسی مقصد کے لیے استعمال کیے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!