آن لائن الیکٹرونکس اشیاء آرڈر کرکے ڈکیتی کرنے والے گینگ کے دو کارندے گرفتار

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

ایس آئی یو – CIA کراچی
06 فروری 2024

پریس ریلیز

ایس آئی یو CIA کی کاروائی

آن لائن الیکٹرونکس اشیاء آرڈر کرکے ڈکیتی کرنے والے گینگ کے دو کارندے گرفتار

چھینا ہوا ایک باکس پیک AC اور واردات میں استعمال ہونے والا رکشہ اور موٹرسائیکل برآمد۔

گرفتار ملزمان میں 1۔ آصف خان 2۔ علی رضا شامل۔

گینگ کا سرغنہ احتشام عرف آصف آن لائن آرڈر کر کے AC, LED اور دیگر الیکٹرونکس اشیاء مختلف مقامات پر منگواتا ہے۔ جیسے ہی سامان کی ڈیلیوری پہنچتی ہے احتشام عرف آصف اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ موٹر سائیکل اور رکشہ پر جا کر سامان لوٹ لیتے ہیں۔ لوٹا ہوا سامان کم قیمت پر OLX پر اور مارکیٹ میں فروخت کیا جاتا ہے۔

گینگ میں سنی، شاہ میر، ارسلان اور حماد شامل ہیں جنکی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ملزم آصف خان سے رکشہ نمبری 16560 میکر روزگار D-15 برآمد۔

جبکہ ملزم علی رضا سے موٹرسائیکل نمبری GAH-2089 میکر ہونڈا برنگ سیاہ برآمد۔

گرفتار ملزمان میں علی رضا کا سابقہ کرمنل ریکارڈ موجود ہے۔

واردات کا مقدمہ FIR نمبر 78/24 جرم دفعہ 392/397/34 تعزیرات پاکستان تھانہ گلبہار میں درج ہے۔

 

 

ایس ایس پی جنید احمد شیخ
ایس آئی یو – CIA کراچی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!