سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد حب کینال کا دورہ کرکے کینال پر جاری مرمتی کام کا جائزہ لے رہے ہیں۔

کراچی:- (تشکُّر نیوز رپورٹنگ، ) سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد نے حب کینال کا تفصیلی دورہ کرکے کینال پر جاری مرمتی کام کا جائزہ اور معائنہ کیا، دورے کے دوران سپرینٹنڈنٹگ انجینئر بلک غلام مصطفیٰ مگھن سمیت دیگر حکام انکے ہمراہ تھے، اس موقع پر سی ای او واٹر کارپوریشن نے متعلقہ حکام کو مرمتی کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ حب کینال سے شہر کو جلد پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی یا دشواری کا سامنا کرنا نہ پڑے،

 

 

دورے کے موقع پر سپرینٹنڈنٹگ انجینئر بلک نے سی ای او واٹر کارپوریشن کو حب کینال کے مرمتی کام کے حوالے سے آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ حب کینال پر مرمتی کام کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے جو آج رات تک مکمل کرلیا جائے گا اور کل شام سے ضلع غربی اور ضلع کیماڑی میں حب کینال سے معمول کے مطابق پانی کی فراہمی شروع کی جائے گی، انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع غربی اور ضلع کیماڑی میں کے تھری کی متبادل لائن سے پانی کی فراہمی کی جارہی ہے، ترجمان واٹر کارپوریشن نے مزید بتایا کہ سی ای او واٹر کارپوریشن کا دورہ کرنے کا مقصد چوبیس گھنٹے کام کرنے والے افسران و ملازمین اور ٹھکیدار کی حوصلا افزائی کرنا ہے کیونکہ 4 فروری سے واٹر کارپوریشن کے افسران و ملازمین کینال پر موجود رہتے ہوئے بغیر کسی وقفے کے چوبیس گھنٹے مسلسل مرمتی کام میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں اور متعلقہ چیف انجینئر، سپرینٹنڈنٹگ انجینئر اور ایگزیکٹو انجینئر تمام کاموں کو ذاتی طور پر مرمتی کام کی نگرانی کر رہے ہیں، ترجمان نے بتایا کہ پہلے کینال سے پانی نکالنے کے لیے حب ڈیم کی پانی کو بند کرکے پانی کے دباؤ کو روکنے کے لیے ڈی واٹرنگ پمس لگائیں گئے تاکہ مرمتی کام جلد مکمل ہوسکے، جس کے بعد کینال کی مضبوطی کے لیے پتھر لائے گئے جس سے شگاف پڑنے والی جگہ اسٹون پچنگ اور را میٹریل سے مکمل مضبوط فلنگ کی گئی اور اب شگاف پڑنے والی جگہ پر آر سی سی کا کام تیزی سے جاری ہے، ترجمان نے مزید بتایا کہ یہ پورا عمل مکمل ہونے میں کافی وقت لگتا مگر سی ای او واٹر کارپوریشن نے شہریوں کی پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے اور اپنی ذاتی دلچسپی کی وجہ سے جلد مکمل ہونے کو جارہا ہے، واضح رہے کہ موسلادھار بارش اور حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے اچانک بریک ڈاؤن کے باعث حب کینال میں شگاف پڑ گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!