تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
ضلع ویسٹ پولیس، کراچی
مورخہ: 07 فروری 2024
ایس ایس پی ضلع ویسٹ شاد ابنِ مسیح صاحب کی ہدایت پر ضلع ویسٹ پولیس کا اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔
تھانہ پیرآباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر فرنٹیئر کالونی میں ڈیزل کے ڈیپو پر کاروائی کرکے ملزم یوسف ولد زرین زادہ کو گرفتار کیا۔
غیر قانونی ڈیزل ڈیپو سے دو ڈارسن گاڑیاں، مختلف ڈرم، گیلن اور نان کسٹم پیڈ ڈیزل برآمد کیا گیا۔
برآمدہ ڈیزل کی دونوں گاڑیوں پر ایک ہی نمبر KP-8833 کی جعلی نمبر پلیٹ لگی ہوئی ہیں۔
گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
ترجمان ضلع ویسٹ پولیس