...

زلزلہ: پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں جھٹکے محسوس

زلزلہ کے جھٹکے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ کئی شہروں میں شہری گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پشاور، سوات، باجوڑ، بونیر، ہنگو، شانگلہ، کوہاٹ، مہمند اور شبقدر میں زلزلہ محسوس کیا گیا۔

اسلام آباد، راولپنڈی، ڈی آئی خان اور ملتان سمیت دیگر علاقوں میں بھی زمین لرزنے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔

زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز افغانستان کے ہندوکش پہاڑی سلسلے میں تھا۔

حکام کے مطابق زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی۔ اس کی گہرائی 215 کلومیٹر تھی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی خبر سامنے نہیں آئی۔

متعلقہ ادارے صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔ شہریوں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.