جنوبی وزیرستان ، بارودی دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

زخمی ہونے والے اہلکاروں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس

جنوبی وزیرستان میں بارودی دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے رستم بازار وانا میں بارودی مواد کا دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

لازمی پڑھیں۔ شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد واصل جہنم

حکام نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکام نے مزید بتایا کہ دھماکے کے بعد فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!