8 فروری کو کامیابی کے بعد سب سے پہلے کراچی کی بلدیاتی حکومت ختم کریں گے: ایم کیو ایم

تشکُّر نیور

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ 8 فروری کو نشستیں جیتنے کے بعد سب سے پہلے کراچی کی بلدیاتی حکومت ختم کریں گے۔

ایم کیو ایم کے مرکزی الیکشن دفتر پاکستان ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے کام کیا ہوتا تو عوام ہمیں رد کر دیتے، ایک گھنٹے کی بارش نے 15 سال کی کارگردگی کو دھو کر رکھ دیا ہے۔

ڈاکٹر خالد مقبول نے کہا کہ ایک گھنٹے کی بارش کے بعد شہر میں تباہی ہی تباہی تھی، پندرہ سال سے حکومت کرنے والے گھروں میں سوتے رہے اور اگر ایم کیو ایم والے ہوتے تو سڑکوں پر نظر آتے، بارشوں نے سب کے چہرے عیاں کردیے ہیں۔

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) کے سینیئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ثابت ہوگیا کہ میئر اگر کرپٹ ہوگا تو اسے کتنا ہی پیسہ دے دو شہر میں کوئی کام نہیں ہوگا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ فروری میں کراچی میں ہونے والی یہ بارشیں غیر معمولی ہیں، ہمیں اتنی تیز بارش کی اُمید نہیں تھی، کوئی بھی موسمیاتی ماڈلز کراچی میں اتنی تیز بارش کی پیشگوئی نہیں کر رہے تھے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ جنوری 1995 میں کراچی میں 89.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی جب کہ فروری 1979 میں 96 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔

 

 

محکمہ موسمیات کے مطابق یہ ائیر پورٹ پر موسم سرما میں ہونے والی بارش کے بلند ترین ریکارڈ ہیں، ائیر پورٹ پر 60 ملی میٹر کے قریب بارش ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!