...

خان صاحب میں معذرت کے ساتھ کہنا چاہتا ہوں کہ مجھے آپ نے شعور نہیں دیا الحمد اللہ اللّه پاک نے مجھے شعور دے کر پیدا کیا

‏خان صاحب میں معذرت کے ساتھ کہنا چاہتا ہوں کہ مجھے آپ نے شعور نہیں دیا الحمد اللہ اللّه پاک نے مجھے شعور دے کر پیدا کیا

تحریر
علی منصور
ارض وطن پاکستان

ىُؤتِي الحكمة من يَّشاءُ : وه جسے چاہے حکمت اور دانائی عطا کرتا ہے

اور کہا
‏لَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ فِیْ اَحْسَنِ تَقْوِیْمٍ: بیشک یقینا ہم نے آدمی کو سب سے اچھی صورت میں پیدا کیا۔
‏اس لئے میں نہ آپ کے ہینڈ سم ہونے سے متاثر ہوں نہ ہی مجھے آپ کی ذات کے گلیمر سے کچھ لینا دینا ہے ۔ ہاں انسان ہونے کے ناطے میں نعروں اور دعووں سے وقتی طور پر بہک سکتا ہوں جو کہ ۲۰۱۸ میں بہک گیا تھا مگر اب نہیں ۔ اس بار اگر آپ کو میرا ووٹ چاہیے تو آپ کو میرے ان چند سادہ سے سوالوں کا جواب دینا ہوگا مجھے یقین ہے آپ کی سوشل میڈیا ٹیم جو کہ بہت مضبوط ہے میرے یہ سوالات آپ تک جیل میں پہنچا دے گی ۔۔

‏خان صاحب آپ نے پچاس لاکھ گھر کیوں نہیں بنائے ؟

خان صاحب آپ نے وعدے کے مطابق ایک کروڑ نوکریاں کیوں نہیں دیں ؟


‏خان صاحب آپ نے نوے دن میں کرپشن ختم کرنے کا جو وعدہ کیا تھا پورا کیوں نہیں کیا بلکہ کرپشن انڈیکس میں پاکستان کا نمبر آپ کے دور میں ایک سو سترہ سے ایک چالیس تک کیسے پہنچ گیا ؟


‏خان صاحب آپ نے کہا تھا آئی ایم ایف نہیں جاؤں گا مر جاؤں گا پھر آئ ایم ایف کیوں گئے؟ اور اگر چلے ہی گے تھے تو حکومت جاتا دیکھ کر وہ معاہدہ توڑ کر ملک کو دیوالیہ ہونے کے قریب کیوں پہنچایا ؟


‏خان صاحب آپ نے کہا تھا کبھی قرض نہیں لوں گا پھر پاکستانی تاریخ کا سب سے بڑا قرض کیوں لیا ؟


‏خان صاحب آپ نے پرائیم منسٹر ہاؤس اور گورنر ہاؤسز کو یونیورسٹی کیوں نہیں بنایا ؟


‏خان صاحب آپ نے بارہ کروڑ کے صوبے پنجاب میں عثمان بزدار جیسے نا لائق ترین انسان کو وزیر اعلی کیوں بنایا ؟


‏خان صاحب آپ سب کو چور چور کہتے رہے اور خود حکومت میں آکر توشہ خانے کی گھڑیاں کیوں لیں ؟


‏خان صاحب آپ نے ملک ریاض کو ساٹھ ملین پاؤنڈ کی رقم واپس کیوں کی ؟


‏خان صاحب آپ نے ہمیں بتایا تھا کہ ہالینڈ کا وزیر اعظم سائیکل پر اسمبلی جاتا ہے اور خود وزیر اعظم بن کر چند کلو میٹر کے سفر کے لئے بھی ہیلی کاپٹر کیوں استعمال کرتے رہے ؟


‏خان صاحب آپ نے کہا تھا حکومت چھوڑ دوں گا مگر کسی سے ڈکٹیشن نہیں لوں گا پھر آپ باجوہ صاحب اور دوسری جماعتیں سے بلیک میل کیوں ہوتے رہے اور باجوہ صاحب کو سپر کنگ بننے کا موقع کیوں فراہم کیا ؟


‏خان صاحب آپ نے کہا تھا آپ نواز شہباز کی میٹروز میں کرپشن عوام کے سامنے لائیں گے اور آپ خود فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے سربراہ بنے تھے مگر آپ نے چار سال کی حکومت میں نواز شہباز کی کرپشن کا کوئی ثبوت کیوں نہیں پیش کیا ؟


‏خان صاحب آپ مدینہ کی ریاست بنانے آئے تھے اور والی مدینہ کی گ س تاخ آسیہ بی بی کو جیل سے نکال کر خفیہ طریقے سے کینیڈا کیوں بھجوایا اور باہر میڈیا میں بیٹھ کر اس کا كریدٹ کیوں لیا؟


‏۔خان صاحب آپ حکومت میں آنے سے پہلے عافیہ صدیقی کے لئے آواز اٹھاتے رہے مگر حکومت میں آکر اس کے بارے میں کیے گے سوالات کو بھی کیوں نظر انداز کرتے رہے ؟


‏خان صاحب آپ نے ہزارہ کمیونیٹی کے مظلومین کو جو اپنی لاشیں سڑکوں پر لیئے بیٹھے تھے کو بلیک میلر کیوں کہا ؟


‏خان صاحب آپ نے پنجاب میں پولیس ریفارمز کیوں نہیں کیں ؟

خان صاحب آپ نے ماڈل ٹاؤن کے واقعے میں ملوث پولیس افسران کو سزا دلانے کی بجائے انھیں پروموٹ کیوں کیا ؟


‏خان صاحب آپ خود الزام دیتے تھے کہ سیاست دانوں کے کاروبار حکومت میں آکر بڑھ جاتے ہیں مگر آپ جب حکومت میں آئے تو کوئی ایک سرکاری ہسپتال بنانے کی بجائے دو شوکت خانم ہسپتال ہی کیوں بنائے ؟


‏ خان صاحب آپ نے ملک ریاض جیسے مشہور زمانہ رشوت دینے والے بزنس ٹائیکون سے سے چار سو ساٹھ کنال زمین ٹرسٹ کے نام پر ہی سہی (آپ حکومت میں تھے، یہ آپ کے اپنے اصولوں کے خلاف تھا ) کیوں لی ؟


‏خان صاحب آپ پرویز الہی کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو اور ایم کیو ایم کو دہشت گرد تنظیم کہتے تھے پھر صرف حکومت کے لئے انھیں اپنے ساتھ کیوں ملایا اور ان سے بلیک میل کیوں ہوتے رہے ؟

‏خان صاحب میں آپ سے یہ نہیں پوچھ رہا کہ آپ کے دور میں کتنی ترقی ہوئی کتنی ڈیویلپ منٹ ہوئی کتنے میگا واٹ بجلی بنی ، مہنگائی کیوں ہوئی ، ٹرانسپورٹ ہیلتھ اور تعلیم کے میدان میں ابتری کیوں ہوئی میتروز اور اورنج لائن جیسا کوئی منصوبہ کیوں نہیں بنا سی پیک کیوں بند ہوا موٹرویز کتنی بنائیں۔ دودھ اور شہد کی نہریں جس کا خواب آپ دکھاتے رہے وہ کیوں نہیں چلائیں بس چند سادہ سی باتیں ہیں جن پر عمل کرنے کے لئے صرف آپ کا سچا اور ایماندار ہونا ہی کافی تھا ،وہ بھی آپ نہ کر سکے ۔ آپ ان سوالوں کا جواب دے دیجئے تاکہ میں آپ کو ووٹ دینے کا فیصلہ کر سکوں

 

 

شکریہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.