پاکستان رینجرز (سندھ)اور پولیس کی جانب سے کراچی کے علاقے الیاس گوٹھ لیاقت آباد میں مشترکہ سرچ اور کومبنگ آپریشن 4 ملزمان حراست

ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز(سندھ)

تشکُّر نیور اخبار

پاکستان رینجرز (سندھ)اور پولیس کی جانب سے کراچی کے علاقے الیاس گوٹھ لیاقت آباد میں ڈکیتی، اسٹریٹ کرائمز، منشیات فروشی اور دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مشترکہ سرچ اور کومبنگ آپریشن

آپریشن کے دوران 4 ملزمان عاقب شاہد،جنید، عبدالغفار اور عابد کو حراست میں لے لیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے 1عدد 30بور پسٹل بمعہ ایمونیشن،900کلو گرام چھالیہ اور 100پیکٹ گٹکا بھی برآمد کر لیا گیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان برآمد شدہ منشیات کراچی کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتے تھے۔

گرفتار ملزمان کو بمعہ اسلحہ و ایمونیشن اور منشیات مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

 

 

*ترجمان سندھ رینجرز*

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!