ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی کی وائس چانسلر کراچی یونیورسٹی سے ملاقات

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

محکمہ اطلاعات حکومت سندھ فون۔99204401
کراچی
مور خہ03 فروری2024

سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کا کراچی یونیورسٹی میں متعدد کینٹین کا اچانک معائنہ ۔ صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال پر 2 لاکھ روپے جرمانہ عائد
ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی کی وائس چانسلر کراچی یونیورسٹی سے ملاقات

کراچی 03فرور ی ۔ ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی آغا فخر حسین کی نگرانی میں سندھ فوڈ اتھارٹی کی ایک ٹیم نے کراچی یونیورسٹی میں قائم متعدد کینٹینوں کا اچانک معائنہ کیا۔ معائنہ کے دوران ان کینٹینوں میں صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال پائی گئی۔ سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ان پر دو لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔ متعدد کینٹینز کو سر بمہر بھی کردیا گیا ہے ۔جن کینٹینز پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے وہ اس وقت بند رہیں گی جب تک ان میں صفائی ستھرائی کی صورتحال بہتر نہیں ہوجاتی۔ علاوہ ازیں ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی آغا فخر حسین نے وائس چانسلر کراچی یونیورسٹی ڈاکٹر خالد عراقی سے ان کے دفتر میں ملاقات بھی کی۔ اس ملاقات میں یہ طے پایا گیا کہ تمام کینٹینز سندھ فوڈ اتھارٹی کی جارہ کردہ ایس او پیز پر عمل کریں گی اور معروف فوڈ چینز کو جامعہ کراچی کے احاطے میں جگہ دی جائے گی تاکہ وہ جامعہ کراچی کے احاطے میں اعلی معیار کی حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق کینٹین قائم کر سکیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی آغا فخر حسین نے وائس چانسلر کراچی یونیورسٹی کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

 

 

ہینڈآؤٹ نمبر 92۔۔۔ ایم یو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!