جی ایف ایس بلڈرزکی جانب سے ایس پی ایل ٹیم "کراچی غازیز” کے اعزاز میں عشائیہ

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

کراچی: جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کی جانب سے سندھ پریمئر لیگ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی ٹیم "کراچی غازیز” کے کھلاڑیوں کہ اعزاز میں مقامی ہوٹل میں عشائیہ دیا گیا، اس موقع پر جی ایف ایس بلڈرز کے سی ای او عرفان واحد ،منصور واحد منیجنگ ڈائریکٹر، محسن واحد ڈائریکٹرسیلزاینڈ مارکیٹنگ سمیت جی ایف ایس بلڈرز کے دیگرارکان بھی موجود تھے

اس موقع پرجی ایف ایس بلڈرزکے چیف ایگزیکٹیوعرفان واحد کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے فروغ میں جی ایف ایس بلڈرز نے اپنا نمایاں کردار ادا کیا ہے اور خصوصاً کرکٹ کی فروغ کے لئے ہمارا ادارہ اپنا کلیدی کردارادا کرتا رہے گاتاکہ آئندہ آنے والی نوجوان نسل میں ہم بہترین کرکٹر پیدا کرسکیں جو کہ صوبوں کی سطح پر ایس پی ایل جیسی سیریزکے ذریعے ہی ممکن ہے اس طرح سے کھیلوں کے انعقاد کا مقصد کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں کو اجاگرکرناہے تاکہ پاکستان میں بھی بہترین کرکٹرمستقبل میں لائے جاسکیں۔عرفان واحد کا کہناتھا کہ میں شکر گزار ہوں سندھ گورنمنٹ کا کہ جس نے کھیلوں کے فروغ کے سلسلے میں اپنا اہم کردارادا کیا جس کی مدد سے اب تک سندھ کی مختلف ٹیموں سے بہترین کھلاڑی جمع کرنے کا موقع ملاہے۔

 

 

جبکہ منصور واحد ایم ڈی جی ایف ایس بلڈرز نے بھی اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ سندھ دھرتی نے پاکستان کے لئے جاوید میانداد،سعید انور،سرفرازاحمد جیسے لیجنڈ کھلاڑی پیدا کئے ہیں اورانشاء اللہ آئندہ بھی سندھ دھرتی بہترین کھلاڑی پیداکرنے میں اپنا کرداراداکرے گا جوکہ سندھ پریمئرلیگ جیسے کھیلوں کے انعقاد سے آسان بنائی جاسکتی ہے انہوں نے کھلاڑیوں کے لئے اپنی اوراپنے ادارے کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دھانی کرواتے ہوئے بہترین کارکردگی دکھانے والوں کے لئےآئندہ نقدانعامات دینے کا بھی اعلان کیا۔
واضح رہے اس موقع پر "کراچی غازیز”کی پوری ٹیم کی محنت اورلگن کوسراہنے کے لئے جی ایف ایس بلڈرزکی پوری ٹیم اورشہر کے دیگرمعززین نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!