تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
بارودی مواد تھیلی میہں رکھا گیا تھا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ایس ایس پی ساؤتھ
کراچی میں الیکشن کمیشن کے صوبائی دفتر کے قریب دھماکا ہوا ہے، بارودی مواد تھیلی میں رکھا گیا تھا، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ایس ایس پی ساؤتھ ساجد سدوزئی کے مطابق کراچی کے علاقے صدر میں واقع الیکشن کمیشن کے صوبائی دفتر کے قریب دھماکا ہوا ہے، تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ گاڑی صاف کرنیوالے نوجوان نے شاپر دیکھا اور اٹھا کر فٹ پاتھ پر رکھ دیا جس کے تھوڑی دیر بعد دھماکا ہوا گیا، واقعہ خوف و ہراس پھیلانے کی سازش لگتا ہے، بم ڈسپوزل اسکواڈ کو علاقے میں طلب کرلیا گیا۔ ساجد سدوزئی کے مطابق شاپر کے اندر کنٹینر میں بارودی مواد کیساتھ بم تیار کیا گیا تھا، معمولی نوعیت کا بم تھا جس سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔ ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ تحقیقات کا آغاز کردیا گیا، دھماکے کے مقام کے اطراف کی سی سی ٹی وی ویڈیو کا جائزہ لے رہے ہیں