تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
ہاؤس رابری میں ملوث 04 رکنی ڈکیت گروہ گرفتار۔ ایس ایس پی کیماڑی، عارف اسلم راؤ ملزمان کے قبضے سے ایک عدد غیرقانونی پستول، ایک عدد لائسنس یافتہ پستول، چھینے گئے 4 عدد موبائل فون اور دو موٹرسائیکل برآمد۔ ملزمان کی شناخت 1- رزاق خان، 2- ندیم، 3- عمیر اور 4- محمد مبین کے ناموں سے ہوئی۔
ملزمان نے 4 روز قبل رشید آباد بلدیہ میں واقع گھر میں واقع ڈکیتی کی واردات کرتے ہوئے 04 عدد موبائل فون اور کیش لوٹا تھا۔ ملزمان کو ایس ایچ او تھانہ بلدیہ سب انسپکٹر فیصل رفیق نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔