عام انتخابات 2024 کو ہر سطح پر محفوظ اور پُر امن بنایا جائے گا۔ آئی جی سندھ رفعت مختارراجہ

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

تمام افسران دفاتر سے نکل کر سیکورٹی اقدامات کا جائزہ لیں۔ آئی جی سندھ

ڈی آئی جی سکھر اور لاڑکانہ کی الیکشن کے انتظامات اور امن و امان کے حوالے سے وڈیولنک اجلاس کو بریفنگ۔

آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ کی زیر صدارت ویڈیولنک کانفرنس/اجلاس میں لاڑکانہ اور سکھر میں امن و امان کی موجودہ صورتحال اس ضمن میں پولیس اقدامات سمیت الیکشن 2024 کے موقع پر پولیس حکمت عملی لائحہ عمل کا زریعہ بریفنگ احاطہ کیا گیا اور الیکشن سیکیورٹی اقدامات کو مزید مربوط اور مؤثر بنائے جانیکی بابت علاقہ معززین, معروف مزہبی و سیاسی قائدین/اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت اور تجاویز کا بھی استفسار کیا گیا۔

اس موقع پر ڈی آئی جیز لاڑکانہ اور سکھر نے علیحدہ علیحدہ بریفنگز میں بتایا کہ پولیس الیکشن سیکیورٹی پلانز پر انکی ترجیحات اور تجاویز و مشاورت کے عین مطابق نا صرف عمل پیرا ہے بلکہ امن و امان کے حالات پر مکمل پولیس کنٹرول کی بابت دینی و مزہبی, سیاسی اور سماجی شخصیات کے کردار کے حوالے سے تمام تر سنجیدہ اقدامات کو ممکن بنارہی ہے۔بریفنگ میں مزید بتایا کہ پولیس رینجز اور انکے متعلقہ اضلاع کے سپروائزری افسران کو اس امر کا بھی پابند بنایا گیا ہے کہ سیکیورٹی کے جملہ امور کی ناصرف وہ بزات خود مانیٹرنگ کرینگے بلکہ فرائض پر مامور افسران و جوانوں کو وقتاً فوقتاً سیکیورٹی زمہ داریوں کی بابت بریفنگز کے عمل کو بھی جاری رکھیں گے۔

 

 

آئی جی سندھ نے کہا کہ ہر افسر اور جوان کو ناصرف سییکیورٹی زمہ داریوں کی اہمیت اور افادیت کا بخوبی ادراک ہے بلکہ جملہ فرائض کی کماحقہ ادائیگی انکا اولین فریضہ بھی ہے انہوں نے پولیس افسران کو باور کیا کہ اللیکشن ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کے حوالے سے کسی بھی عزر یا پس وپیش سے ہر گز کام نہ لیا جائے اور جہاں کہیں یا کسی بھی حلقے میں خلاف ورزی نوٹس میں آتے ہی فی الفور الیکشن کمیشن کو اطلاع دیں۔ اجلاس میں ڈی آئی جی ہیڈکواٹر،اے آئی جی آپریشنز اور ایڈمن نے شرکت کہ جبکہ ضلعی ایس ایس پیز لاڑکانہ,سکھر کے علاوہ دیگر سینئر افسران بھی زریعہ وڈیولنک شریک تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!