تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس
مورخہ : 02 فروری 2024
جناب ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی ہدایات پر نمازِ جمعہ کے اجتماعات پر سینٹرل پولیس کا سخت حفاظتی اقدامات
حسبِ ہدایات ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل تمام تھانہ جات ڈسٹرکٹ سینٹرل کے حدود میں مساجد میں پولیس کی جانب سے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں
مساجد کے باہر پولیس موبائل ڈیپلائمنٹ سمیت روف ٹاپ اور مین شاہراہوں پر نفری موجود ہوگی اور ایس ایچ اوز آن روڈ رہیں گے جبکہ تمام ایس ڈی پی اوز ڈسٹرکٹ سینٹرل سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی کریں. ایس ایس سینٹرل
ٹھیلے پتھارے پارکنگ کو مساجد اور اجتماعات سے دور رکھنے سمیت مشکوک گاڑی، سامان اور افراد پر کڑی نظر رکھیں. ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل
عوام کسی بھی مشکوک اشیاء یا سرگرمی کی فوری اطلاع پولیس کو دیں. ذیشان شفیق صدیقی
ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل (ذیشان شفیق صدیقی) PPM, PSP