تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
کرائم، ویلفیئر،ٹریننگ، لیگل برانچ اورآئی ٹی ونگ سمیت 22 مختلف شعبوں سے 500 اہلکارڈیوٹی دینگ
کراچی: 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے پیش نظر آئی جی سندھ نے 625 اہلکاروں کی اضافی نفری کراچی پولیس چیف کے سپرد کردی۔کرائم، ویلفیئر،ٹریننگ، لیگل برانچ اورآئی ٹی ونگ سمیت 22 مختلف شعبوں سے 500 اہلکارڈیوٹی دینگے۔معاون سے نائب قاصد سطح کے 100 اہلکار انتخابات میں پہرے داری پر مامور ہونگے جبکہ آئی ٹی کیڈرکیدیگر25اہلکار8 فروری کو اے آئی جی کراچی کے حکم کے منتظر ہونگے۔
آئی جی سندھ کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ تمام برانچز کے سربراہان ایڈیشنل آئی جی کراچی کو مہیا کیے جانے والے اہلکاروں کے ناموں کی فہرست فوری ارسال کریں، تمام اضافی عملہ انتخابات سے چوبیس گھنٹے پہلے ایڈیشنل آئی جی کراچی کے دفتر میں رپورٹ کرے گا، حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ اہلکاروں کی ٹرانسپورٹیشن ، تعیناتی اور کھانے پینے سمیت دیگر انتظامات ایڈیشنل آئی جی کراچی کے ذمہ ہونگے۔