سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان پوسٹ آفس ایمپلائز کوآپریٹو ہاسنگ سوسائٹی کی زمین پر تجاوزات کیخلاف درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان پوسٹ آفس ایمپلائز کوآپریٹو ہاسنگ سوسائٹی کی زمین پر تجاوزات کیخلاف درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر شرقی نے بیان دیا تھا کہ تجاوزات کے خاتمے کے لیے ہمیں مطلوبہ مشنری فراہم نہیں کی گئی ہے۔ عدالت نے ضلعی انتظامیہ کو ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ کے ایم سی، کے ڈی اے اور بورڈ آف ریونیو کی تجاوزات کیخلاف کارروائی میں معاونت کا حکم دیدیا۔ اسسٹنٹ کمشنر شرقی آئندہ سماعت تک تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنائیں۔ تحریری حکم نامے میں عدالت نے کارروائی کے دوران محکمہ داخلہ سندھ کو متعلقہ علاقے میں دفعہ 144 کا نافذ کرنے کا حکم دیدیا۔

 

 

تجاوزات کے خاتمے کے لیے ڈپٹی کمشنر ایسٹ کے دفتر میں 12 فروری کو حکمتِ عملی طے کی جائے۔ حکمت عملی اجلاس میں اینٹی انکروچمنٹ، پولیس، رینجرز سمیت تمام متعلقہ اداروں کے نمائندے شریک ہوں۔ ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ کے ایم سی کارروائی کے لیے مشنری فراہم کریں۔ اگر عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہیں ہوا تو زمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ عدالت نے سماعت 19 فروری تک ملتوی کردی۔ دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ سوسائٹی کے 21 سو ممبران کے پلاٹس پر قبضہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!