لاشوں کی سیاست اوربدامنی پھیلانے والے ترقی کو روکنا چاہتے ہیں،وقارمہدی

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

لسانیت کی جولکیرکراچی میں کھینچی گئی تھی وہ لکیر بلاول بھٹو نے مٹا دی ہے،رہنماء پاکستان پیپلزپارٹی

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری سینیٹروقارمہدی،پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات کنوینئر ضلع شرقی امیدوار قومی اسمبلی حلقہ 235 آصف خان،امیدوار پی ایس 98حاکم جسکانی نے کہاہے کہ لاشوں کی سیاست اوربدامنی پھیلانے والے ترقی کو روکنا چاہتے ہیں،لسانیت کی جولکیرکراچی میں کھینچی گئی تھی وہ لکیر بلاول بھٹو نے مٹا دی ہے،بلاول بھٹو کی قیادت میں کراچی کی ترقی کا سفر جاری رکھا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے عبداللہ شاہ غازی گوٹھ میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جلسہ سے پیپلزپارٹی کے رہنماں محبوب عباسی،فداحسین چانڈیو دیگر نے بھی خطاب کیا۔سینیٹروقارمہدی نے کہاکہ 8فروری 9مئی کی سیاست کرنے والوں کا آخری دن ہوگا،ووٹرز 8 فروری کوانتقامی سیاست اورکراچی کوبدامنی کا گڑھ بنانے والوں کے لیے احتساب کا دن بنادیں۔

 

 

انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی 8 فروری کوعوام کے ووٹ کی طاقت سے مخالفین کو سرپرائز دے گی،بلاول بھٹو کا انقلابی منشور عام آدمی کو خوشحال بنانا ہے،لاشوں کی سیاست اوربدامنی پھیلانے والے کراچی کی ترقی کو روکنا چاہتے ہیں،کراچی میں کھینچی گئی لسانیت کی لکیر بلاول بھٹو نے مٹا دی ہے۔امیدوارقومی اسمبلی حلقہ این اے 235 آصف خان نے کہاکہ بلاول بھٹو کی قیادت میں کراچی کی ترقی کا سفر جاری رکھا جائے گا،بلدیاتی انتخابات سے پہلے عوام کے ساتھ جتنے بھی وعدے کئے وہ تمام ایک ایک کر کے پورے کئے۔
این اے 235 میرا گھرہے،تمام علاقوں میں یکساں بنیادوں پر ترقیاتی منصوبے دیں گے،گیس اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ اورمفت بجلی دیں گے،آپ بلاول بھٹو کے ہاتھ مظبوط کریں،ہم عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔امیدوارپی ایس 98 حاکم علی جسکانی نے کہاکہ عوام کو بنیادی سہولیات اور علاج معالجے کی بنیادی سہولیات مقامی سطح پر فراہم کریں، لوگوں کامعیارزندگی بلند کرنا پیپلزپارٹی کی اولین ترجیح ہے،بلاول بھٹو وزیراعظم بن کرروزگار فراہم کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!