تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
آئی ٹی کلاسز کا آغاز 06 فروری سے کرنے کا اعلان۔۔
300سے زائد کمپیوٹر لیب بنائی گئی ہے۔۔ 20سے زائد واش روم بنائے گئے ہیں۔۔ ایک سال کا کورس پاکستان میں کروڑوں ڈالرز لائے گا۔۔ نوجوانوں کے لیے امید کی کرن ہے۔ جو کامیاب نہیں ہوپائے انہیں آن لائن کلاس ہونگی۔ کلاسز میں تاخیر کی وجہ آپ لوگوں کو وزٹ کے بعد سمجھ آئے گی۔ اللہ تعالی وہ دن لے آیا جو کہا وہ کرکے دکھا دیا۔ جے ڈی سی،سیلانی ٹرسٹ کا بڑا تعاون شامل ہے۔ اس حوالے سے ٹرسٹ بھی بنا دیا گیا ہے۔ 11 رکنی ٹرسٹ اس آئی ٹی یونیورسٹی کو چلائے گا۔۔ تمام اسٹوڈنٹس کو ای میل بھیجی جائیں گی۔ تمام طالب علم ای میل پر توجہ رکھیں۔ موٹر سائیکل کے لیے آج تک 10ہزار درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ پہلے مرحلے میں 1700 بائیکس دی جا ئیں گی۔
اب تک گورنر ہاؤس میں ساڑھے 14 لاکھ لوگ آچکے ہیں۔ ترمیمی رجسٹریشن آرڈیننس بل کے ذریعے گھر بیٹھے اپنی پراپرٹی کی رجسٹریشن کروا سکیں گے۔ اس قانون سے پیسوں کے لین دین کا دروازہ بند ہوگا۔ ایسے آرمی چیف موجود ہیں جو معاشی استحکام کے لیے بھی کام کر رہے ہیں۔ سیلانی لوگوں کو کھانا کھلانے کے ساتھ ساتھ روزگار بھی فراہم کرتا ہے۔ ہمیں مل جل کر کام کرنا پڑے گا۔ آئی ٹی کلاسز کے ذریعے روزگار کے لیے ہم نے بنیاد ڈال دی ہے۔
سندھ بھر میں اس کے دائرے کو بڑھائیں گے۔ آئی ٹی کلاسز ہی گیم چینجر ثابت ہوں گی۔ لاء اینڈ آرڈر کی بڑی وجہ بے روزگاری ہے۔ یہ واحد وہ کام ہے جس سے قسمت بدلے گی۔ ایک ہزار اسکول ہمارے حوالے کردیں۔ ہم انہیں بنا کر واپس ان کے حوالے کر دیں گے۔ بشیر فاروقی کے ساتھ مل کر اچھے معاشرے کی بنیاد رکھنی ہے۔