گذشتہ روز مورخہ 31 جنوری بوقت 10:15 شب کانسٹیبل تنزیل متعینہ CIA صدر اپنی ڈیوٹی ختم کرکے اپنے گھر بلاک 16 فیڈرل بی ایریا پہنچا تھا

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس

مورخہ : 01 فروری 2024

یوسف پلازہ پولیس کانسٹیبل گن شاٹ اپڈیٹ

گذشتہ روز مورخہ 31 جنوری بوقت 10:15 شب کانسٹیبل تنزیل متعینہ CIA صدر اپنی ڈیوٹی ختم کرکے اپنے گھر بلاک 16 فیڈرل بی ایریا پہنچا تھا

مذکورہ کانسٹیبل اپنے گھر کے نیچے جب بائیک پارک کررہا تھا تو 2 ملزمان مسلح موٹر سائیکل سوار جنہوں نے ماسک اور کیپ پینی ہوئی تھی، کانسٹیبل تنزیل کے قریب آئے

ملزمان کی توجہ ہٹانے کے لئے کانسٹیبل نے اپنا پرس اور موبائل فون زمین پر پھینکا

ملزمان نے پولیس کانسٹیبل پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 1 گولی اسکے پیر میں لگی

مضروب کانسٹیبل کو فوری عباسی شہید ہسپتال برائے علاج معالجہ پہنچا جہاں سے اسے آغا خان ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

اے ایس پی گلبرگ، ایس ڈی پی او عزیزآباد اور ایس ایچ او یوسف پلازہ نے فوری رسپانس کرتے ہوئے جائے وقوعہ کا وزٹ کیا کرائم سین یونٹ نے موقع پر پہنچ کارڈن کیا اور شواہد اکٹھے کیے

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کی ہدایات پر اے ایس پی گلبرگ نے مضروب سے آغا خان ہسپتال میں ملاقات بھی کی اور واقعے کی تفصیلات سمیت مضروب کے علاج معالجے کی تفصیلات بھی حاصل کی

کانسٹیبل تنزیل پر فائرنگ کی تفتیش ٹیکنیکل اور انٹیلیجنس بنیادوں کی جارہی ہے جبکہ CCTV فوٹیج بھی حاصل کرلی گئی ہے

 

 

ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل (ذیشان شفیق صدیقی) PPM, PSP

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!