تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
کراچی: سندھ رینجرز اور پولیس نے عام انتخابات کے دوران مشترکہ فلیگ مارچ اور اسنیپ چیکنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل اظہر وقاص کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں امن و امان کی صورتحال اور الیکشن کے دوران سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق اجلاس میں رینجرز اور پولیس کے جنرل الیکشن کے دوران مشترکہ فلیگ مارچ اور اسنیپ چیکنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے، سندھ رینجرز کے دستے بطور کوئیک رسپانس فورس ایریا میں تعینات رہیں گے۔
ترجمان رینجرز نے کہا کہ الیکشن سے متعلق قوانین اور ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کو ممکن بنایاجائے گا جب کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی بھی ہوگی۔