...

کراچی کے مختلف حلقوں میں جمیعت علمائے اسلام (ف) کے امیدواران ایم کیو ایم پاکستان کے حق پرست امیدواروں کے حق میں دستبردار

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

پیپلز پارٹی ہمارے اتحاد سے خائف ہے اور انتخابات میں دھاندلی کا سہارا لینے کی تیاری کر رہی ہے۔ رؤف صدیقی، ایم کیو ایم پاکستان

 

 

یم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کی جانب سے عزت افزائی پر شکر گزار ہیں، مستقبل میں بھی ساتھ مل کر کام کریں گے۔ مولانا غیاث، جمیعت علمائے اسلام (ف)
کراچی: جمیعت علمائے اسلام (ف) کے نامزد امیدواران حلقہ این اے 237 پر احسان اللہ ہزاروی ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار رؤف صدیقی، پی ایس 104 پر مولانا عبدالقادر اور مولانا صہیب سمیع (آزاد) ایم کیو ایم پاکستان کے دانیال صدیقی، پی ایس 103 پر جمال خان کاکڑ ایم کیو ایم پاکستان کے فیصل رفیق، پی ایس 102 پر قاری سیف الرحمن ایم کیو ایم پاکستان کے عامر صدیقی، پی ایس 101 پر مولانا عبدالسلام سومرو ایڈوکیٹ ایم کیو ایم پاکستان کے معید انور اور پی ایس 98 پر مولوی عبدالعزیز ایم کیو ایم کے ارسلان پرویز کے حق میں دستبردار ہو گئے۔ ان خیالات کا اظہار ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما رؤف صدیقی اور جمیعت علمائے اسلام کے رہنما مولانا غیاث نے کراچی پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی زاہد منصوری، سابق رکن صوبائی اسمبلی منگلہ شرما و دیگر زمہ دارن بھی موجود تھے۔ اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی و امیدوار برائے این اے 237 رؤف صدیقی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن ملک کے سینئر ترین رہنماؤں میں سے ایک ہیں، جنہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، یہ صرف انتخابی اتحاد نہیں بلکہ سیاسی اتحاد ہے جو مستقبل میں جاری رہے گا۔ پیپلز پارٹی ہمارے اتحاد سے خائف ہے اور انتخابات میں دھاندلی کا سہارا لینے کی تیاری کر رہی ہے، ہم نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر آگاہ کیا ہے، پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کے احکامات پر انکے حلقے میں ایک کمیونٹی سینٹر کو پولنگ اسٹیشن بنا دیا گیا ہے علاوہ ازیں ریٹرننگ اور پریزائیڈنگ افسر پیپلز پارٹی کے کارکن بنے ہوئے ہیں۔ جبکہ مولانا غیاث نے کہا کہ مرکزی قیادت کے احکامات پر طے شدہ معاہدے کے تحت صوبے کی عوام کے وسیع تر مفاد میں ایم کیو ایم پاکستان کے نمائندوں کے حق میں دستبردار ہوئے ہیں۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کی جانب سے عزت افزائی پر شکر گزار ہیں، مستقبل میں بھی ساتھ مل کر کام کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.