خبردار! اگرکسی نے مینڈیٹ پیسوں، دھونس دھمکی سے چرانے کی کوشش کی، خالدمقبول

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ خبردار! اگرکسی نے مینڈیٹ پیسوں، دھونس دھمکی سے چرانے کی کوشش کی۔ 

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خبردار! اگرکسی نے مینڈیٹ پیسوں، دھونس دھمکی سے چرانے کی کوشش کی، فرازکی شہادت کسی دوسرے رخ پرجاسکتی تھی۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آئی جی صاحب احتساب آپ کا بھی ہوگا کیونکہ قاتلوں کوگرفتارنہیں کیا جارہا۔ ایف آئی آربھی ٹھیک سے نہیں کاٹی گئی، جن کے حکم پریہ سب ہوا ان پر ایف آئی آر نہیں کاٹی گئی۔

انھوں نے کہا کہ کراچی اب پلٹ کر ووٹوں کے ذریعے وار کرنے والا ہے، فروری کو ووٹ کے ذریعے ایم کیو ایم کا تفصیلی جواب آجائے گا، کچھ لوگ غلط فہمیاں پھیلا کرہمارے اتحاد میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔

 

 

خالد مقبول صدیقی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہمارے امیدواروں میں ہرمسلک کے لوگ شامل ہیں، سکھر یکم فروری، حیدرآباد میں دو فروری، کراچی ضلع وسطی میں 4 فروری کو جلسہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!