خرم شیر زمان کا پارٹی کی جانب سے ملنے والے شوکاز نوٹس پر ردعمل

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے پارٹی کی جانب سے ملنے والے شوکاز نوٹس پر ردعمل دے دیا۔

 جیو نیوز سےگفتگو کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہا کہ پارٹی کامخلص اور دیرینہ کارکن ہوں، قیادت مجھ پر اعتماد کرتی ہے،  شوکاز نوٹس سے متعلق دیکھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر اور جنرل سیکرٹری کو جواب طلبی کا اختیار حاصل ہے، غیرسنجیدہ بات کرکے پارٹی کو نقصان نہیں پہنچاؤں گا۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف نے کراچی میں تین تلوار پر انتخابی ریلی کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کا نام غلط استعمال کرنے اور ریلی کی قیادت نہ کرنے پر پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔

نوٹس میں خرم شیر زمان سے کہا گیا کہ آپ جواب دیں کہ آپ نے 28 جنوری بروز اتوار کوکراچی کے صوبائی و قومی اسمبلی کے تمام امیدواروں کو اپنے حلقہ این اے 241 تین تلوار کے مقام پر اکٹھا کیا اور آپ نے ریلی کی قیادت بھی نہیں کی۔

 

 

نوٹس میں الزام عائد کیا گیا کہ آپ نے بانی پی ٹی آئی کا نام غلط استعمال کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!