کیا آج کے دور میں شادی ایک فلاپ شو ہے؟ ریشم کا شعیب ملک کی شادی پر اہم سوال

ویب ڈیسک،

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریشم نے بڑھتی ہوئی طلاقوں کے پیش نظر انسٹا گرام پر شیئر کردہ وڈیو میں مداحوں سے سوال کیا ہے کہ ’ کیا شادی ایک فلاپ شو ہے؟

 اداکارہ ریشم نے کہا کہ ’محبت کی انتہا اور پھر شادی اور پھر بیزاری اور دوریوں کا کھولتا ہوا سمندر، کیا شادی آج کے دور میں ایک فلاپ شو ہے، کیا کہیں گے آپ؟

واضح رہے کہ ریشم نے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ویڈیو پیغام اس وقت شیئر کیا جب کرکٹر شعیب ملک کی بھارتی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو طلاق جبکہ اداکار ثناء جاوید سے شادی کی خبریں منظر عام پر آئیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ ریشم نے چند ماہ قبل ایک انٹرویو میں شادی نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ وہ شادی کے بارے میں سوچتی بھی ہیں اور  شادی کرنے کی خواہش بھی رکھتی ہیں لیکن وہ جس طرح کے شخص سے شادی کرنا چاہتی ہیں ویسا شخص انہیں ابھی تک نہیں ملا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!