صحافی سومیا وشوناتھن قتل کیس میں چاروں ملزمین کو عمر قید کی سزا، ساکیت کورٹ کا بڑا فیصلہ

نائی گئی ہے۔ چاروں پر مکوکا کیس لگایا گیا تھا۔

30 ستمبر 2008 کو جب سومیا اپنی کار سے رات 3:30 بجے گھر واپس لوٹ رہی تھی، تب گولی مار کر اس کا قتل کردیا گیا تھا۔ اس وقت دہلی پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ اس قتل کی وجہ لوٹ پاٹ تھی۔ سومیا کے قتل کیس میں روی کپور، امت شکلا، بلجیت ملک اور اجے کمار کو گرفتار کیا گیا تھا اور یہ سبھی ملزمان مارچ 2009 سے عدالتی حراست میں ہیں۔ دہلی پولیس نے ان سبھی ملزمان پر مکوکا بھی لگایا تھا۔

پولیس نے بتایا تھا کہ سومیا وشوناتھن قتل کیس کا معمہ آئی ٹی پروفیشنل جگیشا گھوش کے قتل میں استعمال ہونے والے ہتھیار کی برآمدگی سے حل ہوا۔ ملک نے 2019 میں ہائی کورٹ سے جلد ٹرائل کی درخواست کی تھی۔ اس کے بعد ہائی کورٹ نے نچلی عدالت سے رپورٹ طلب کی تھی کہ چارج شیٹ داخل کئے جانے کے ساڑھے 9 سال بعد بھی ٹرائل مکمل کیوں نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھئے: سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج فاطمہ بیوی کا 96 سال کی عمر میں انتقال، جانئے کچھ خاص باتیں

یہ بھی پڑھئے: ملک کی پہلی ون دے بھارت سلیپر ٹرین کی ڈیڈ لائن طے، لگزری برتھ میں سوتے ہوئے کریں گے سفر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!