پاکستان میں فیس بک، ٹوئٹر، انسٹاگرام اور یوٹیوب بند
صارفین کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر رابطوں میں مشکلات کا سامنا
تشکُّر نیوز ویب ڈیسک
پاکستان میں فیس بک، ایکس (ٹوئٹر)، انسٹاگرام اور یوٹیوب ایک بار پھر بند ہوگئے، صارفین کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر رابطوں اور معلومات کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کے مختلف شہروں میں فیس بک، انسٹاگرام اور یوٹیوب سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پھر بند ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق تاحال کسی بھی ادارے کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی بندش سے متعلق کوئی اطلاع فراہم نہیں کی گئی۔