دعا ہے اللہ میری بیٹی کو نواز شریف جیسا شوہر دے: خواجہ عمران نذیر

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ عمران نذیر نے بیٹی کیلئے اپنے قائد نواز شریف جیسے شوہر کی دعا کی ہے۔

لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 127 میں پیپلز پارٹی کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری الیکشن لڑیں گے جب کہ ان کے مد مقابل میاں اطہر محمود ہوں گے۔

127 این اے میں  میڈیا سے گفتگو کے دوران  لیگی رہنما خواجہ عمران نذیر کا کہناتھا کہ اگر نواز شریف براہے تو میں دعا کرتا ہوں میری ایک ہی بیٹی ہے اللہ اسے نواز شریف جیسا شوہر عطا کرے۔

 

 

 انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر دیے ہوتے میں انہیں سلام پیش کرتا لیکن ایسا نہیں ، لوگوں کو چور کہہ کر خود سب سے   بڑا چور بننے والا لیڈر نہیں چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!