مرحوم محب وطن جنرل پرویز مشرف کو سزائے موت سنانا پاکستان کی جگ ہنسائی کا سبب بنے گا، سید محمد عمادالدین نظامی

شکُّر نیوز رپورٹنگ،

بیماری کا بہانہ بناکر ملک سے بھاگنے والوں کو چوتھی بار کرسی جبکہ محافظ کعبہ کی یہ تذلیل ظلم ہے۔ چئیرمین ہم ہیں شاہین فاونڈیشن

نیا دفاعی نظام، خواتین کی مخصوص نشستیں، نجی آزاد میڈیا اور نادرا سمیت بہت کچھ مشرف صاحب کی مرہون منت ہے، سید محمد عمادالدین نظامی

ہم ہیں شاہین فاونڈیشن کے فاونڈر و چئیرمین سید محمد عمادالدین نظامی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے سابق آرمی چیف و صدر جنرل پرویز مشرف کی سزائے موت کی بحالی کا حکم پاکستان کئی جگ ہنسائی کا سبب بنے گا۔ اس ملک میں کچھ لوگوں کے لئے علیحدہ قانون رکھا گیا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ کچھ لوگ بیماری کا جھوٹا بہانہ بنا کر بیرون ملک چلے جاتے ہیں اور سالوں بعد انہیں الیکشن کے دنوں میں ملک کی یاد آتی ہے اور انہیں چوتھی بار کرسی پیش کرنے کیلئے دوبارہ لایا جاتا ہے۔ جبکہ کعبہ اللہ کی حفاظت کرنے والے محب وطن فوجی کی قبر کیساتھ بعد از موت بھی عناد ختم نہیں ہورہا۔ جنرل پرویز مشرف کی اس وطن کیلئے بے شمار خدمات ہیں جن میں نیا دفاعی نظام، نادرہ کا قیام ، مضبوط اور تیزی سے بڑھتی معیشت اور ملکی ذخائر میں اضافہ، نجی ٹی وی چینلز کا اجراء اور خواتین کی انتخابی عمل میں باقاعدہ مخصوص نشستوں کا تحفظ شامل ہیں۔

 

 

•جاری کردہ۔ راجہ محمد اویس
○ میڈیا کوآرڈینیٹر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!