چین؛برف سے مجسمہ سازی کا چار روزہ مقابلہ اختتام پذیر

ویب ڈیسک،

مقابلے میں آنے والے افراد نے مجسمہ سازو کی تخلیق کو خوب سراہا

چین کے شمال مشرقی صوبے ہیلونگ جیانگ کے شہرہاربن میں بین الاقوامی سطح پر برف سے مجسمہ سازی کا چار روزہ مقابلہ اختتام پذیر ہوگیا۔

ہاربن انٹرنیشنل سنوسکلپچر کے 26 ویں مقابلوں میں پہلا انعام جنوبی کوریا کے آرٹ ورک انٹرسیکشن آف لو اینڈ ٹیکنالوجی کے نام رہا،جبکہ دوسرا انعام  ہربن کی ٹیم نے حاصل کیا،جبکہ شنکیانگ کی ٹیم عورت -زندگی کے عنوان سے اپنی دلکش تخلیق کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی

 

 

چار روزہ مقابلوں میں روس،کینیڈا، اوربھارت سمیت 12ممالک کی 29 ٹیمیں شامل تھیں۔ جنہوں نے 100 سے زائد برف کے مجسمہ کی تخلیق سے شائقین کی توجہ سمیٹی، مقابلے میں آنے والے افراد نے مجسمہ سازو کی تخلیق کو خوب سراہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!