کورونا پھر سر اُٹھانے لگا، عالمی ادارہ صحت نے خطرے کی گھنٹی بجادی

شکُّر نیوز رپورٹنگ،

صرف دسمبر میں کورونا سے دس ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوئیں، ڈبلیو ایچ او

عالمی ادارہ صحت نے خطرےکی گھنٹی بجادی،صرف دسمبر میں کورونا سے دس ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوئیں۔

ڈبلیو ایچ او کےسربراہ نے وارننگ جاری کرتے ہوئےکہا دس ہزاراموات کورونا کی دیگر لہروں سے کم ہے۔لیکن وباکو اسی مرحلے پر کنٹرول کرنا ضروری ہے۔اعدادو شمار کے مطابق پچاس ممالک میں کورونا مریضوں کے اسپتالوں داخل ہونے کی شرح میں بیالیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ہالیڈے سیزن اورتقاریب کی وجہ سےکورونا کیسز میں اضافہ ہوا۔یورپ اور امریکہ میں کووڈویرئینٹ جےاین ون کے کیسز کی شرح میں بھی اضافہ ہوا۔

 

 

دوسری جانب اسپین میں بھی کورونا اور فلو کےکیسز میں اضافے کے بعد ماسک پہننے کےحوالے سخت ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔حکومت نے ماسک پہننا لازمی قرار دیدیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!