اطالوی بحریہ کے جہاز انتونیو مارچیلیا کی پاک بحریہ کے ساتھ دو طرفہ مشقوں میں شرکت

کراچی، 20 جون 2025: اطالوی بحریہ کے جہاز "انتونیو مارچیلیا” نے شمالی بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کے جہازوں اور ائیر کرافٹ کے ساتھ دو طرفہ مشقوں میں شرکت کی۔ ان مشقوں کا مقصد آپریشنل صلاحیتوں میں اضافہ اور دونوں بحری افواج کے درمیان پیشہ ورانہ تعاون کو فروغ دینا تھا۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا ایران اور اسرائیل سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ

مشقوں کے دوران جدید نوعیت کی آپریشنل سرگرمیاں انجام دی گئیں، جن میں سمندری جنگ کے اہم پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا۔ اس اقدام کا مقصد سمندری سیکیورٹی آپریشنز میں کوآرڈینیشن بہتر بنانا اور دونوں افواج کی ہمہ وقت تیاری کو مزید مستحکم کرنا تھا۔

واضح رہے کہ اکتوبر 2024 میں اطالوی نیول کیریئر اسٹرائیک گروپ، جس میں "آئی ٹی ایس کیوور” اور "آئی ٹی ایس الپینو” شامل تھے، نے بھی کراچی کا دورہ کیا تھا۔ اطالوی بحریہ کے یہ باقاعدگی سے ہونے والے دورے پاک-اٹلی کے مابین مضبوط اسٹریٹجک تعلقات اور مستحکم دوطرفہ بحری روابط کا مظہر ہیں۔

دونوں بحری افواج کے مابین یہ مشقیں خطے میں امن و استحکام کے فروغ، دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی اور باہمی تعاون کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے کے لیے دونوں ممالک کے پختہ عزم کا اعادہ کرتی ہیں۔

55 / 100 SEO Score

One thought on “اطالوی بحریہ کے جہاز انتونیو مارچیلیا کی پاک بحریہ کے ساتھ دو طرفہ مشقوں میں شرکت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!