اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) — وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2025-26 کے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (PSDP) کے تحت وزارت بین الصوبائی رابطہ کے اسپورٹس ڈویژن کے لیے 1 ارب 17 کروڑ 98 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کر دیے ہیں۔
صدر ٹرمپ پاک-بھارت تنازع حل کرنے کے خواہاں، امریکی محکمہ خارجہ کا مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کا اشارہ
تفصیلات کے مطابق 8 جاری منصوبوں کے لیے 77 کروڑ 98 لاکھ روپے جبکہ 2 نئے منصوبوں کے لیے 40 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔ جاری منصوبوں میں اسپورٹس انفرااسٹرکچر کی بہتری اور جدید سہولیات کی فراہمی شامل ہے۔
جاری منصوبوں کی تفصیلات:
پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں بائیو مکینیکل لیب کے قیام کے لیے 4 کروڑ روپے سے زائد
کراچی کوچنگ سینٹر میں فٹبال گراؤنڈ کے لیے 10 کروڑ 80 لاکھ روپے
کوچنگ سینٹرز کی تزئین و آرائش کے لیے 7 کروڑ روپے
مختلف کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی کے لیے 15 کروڑ روپے
ساؤتھ ایشین گیمز، وارم اپ ٹریک، ہاکی گراؤنڈ، فٹ سال گراؤنڈ، ماسٹر پلاننگ، کوچنگ فلیٹس سمیت دیگر کاموں کے لیے 20 کروڑ روپے
پی ایس بی کوچنگ سینٹر اسکردو کی تعمیر کے لیے 5 کروڑ روپے
نئے منصوبے:
ارشد ندیم شہباز شریف ہائی پرفارمنس اکیڈمی، اسلام آباد: 30 کروڑ روپے
فیصل آباد اسپورٹس کمپلیکس اور 2 پیڈل کورٹس کی تعمیر: 10 کروڑ روپے
پی ایس ڈی پی میں شامل ان منصوبوں کا مقصد قومی و بین الاقوامی سطح پر کھیلوں کے معیار کو بہتر بنانا اور نوجوان کھلاڑیوں کو عالمی معیار کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔