...

حکومت نے ایکسپورٹ ایڈوائزری کونسلز تشکیل دے دیں

وفاقی نگراں حکومت نے ملکی برآمدات بڑھانے کےلیے بڑا فیصلہ کرلیا۔ حکومت نے ایکسپورٹ ایڈوائزری کونسلز تشکیل دے دیں، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے ٹیکسٹائل اور نان ٹیکسٹائل ایکسپورٹ ایڈوائزری کونسل قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر صنعت و تجارت گوہر اعجاز ایکسپورٹ ایڈوائزری کونسلز کے سربراہ مقرر کیے گئے ہیں جبکہ مصدق ذوالقرنین، فواد انور، شاہد صورتی کونسل کے رکن ہوں گے۔

کونسل کے دیگر ارکان میں میاں احسن، یعقوب احمد، عامر فیاض، شاہد عبداللّٰہ شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شہزاد ملک، وحید احمد، خلیل ستار نان ٹیکسٹائل ایڈوائزری کونسل کے رکن مقرر کیے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ذوالفقار ملک، سلمان حنیف، عدنان ہیرانی، زبیر طفیل، سیکریٹری تجارت، خزانہ، چیف سیکریٹریز اور چیئرمین ایف بی آر ایڈوائزری کونسلز کے رکن ہوں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.