گھوٹکی میں جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف پولیس کا بھرپور ٹارگیٹڈ آپریشن، 10 ٹھکانے مسمار

گھوٹکی: ڈی آئی جی سکھر رینج کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ کی خصوصی ہدایات پر ضلع گھوٹکی میں ایس ایس پی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کی قیادت میں جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف بھرپور ٹارگیٹڈ آپریشن جاری ہے۔

Pakistan Budget 2025: Relief or More Burden on Public? | Inflation, Taxes & IMF Report Analysis

یہ آپریشن سب ڈویژن اوباوڑو کے تھانہ کھمبڑا کی حدود میں بدنام زمانہ لٹھانی گینگ، ماچھی گینگ، اور میرانی گینگ کے اغواء کاروں اور ڈاکوؤں کے خلاف کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ پولیس اور ملزمان کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہو رہا ہے۔

آپریشن کے دوران پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ڈاکوؤں کے خفیہ ٹھکانوں تک رسائی حاصل کی اور اب تک 10 سے زائد ٹھکانوں کو مسمار کر دیا گیا ہے۔ کچے کے علاقے میں سخت محاصرے اور سرچ آپریشن کے ذریعے ملزمان کے فرار کے تمام راستے بند کر دیے گئے ہیں۔

ایس ایس پی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کی قیادت میں آج کے آپریشن میں ڈی ایس پی اوباوڑو عبدالقادر سومرو، مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز، اور 10 تھانوں کی بھاری نفری کے ساتھ ساتھ اے پی سی چین اور بکتر بند گاڑیاں بھی حصہ لے رہی ہیں۔

ایس ایس پی گھوٹکی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ:

"ڈاکوؤں اور اغواء کاروں کے مکمل خاتمے تک کچے میں آپریشن بلا تعطل جاری رہے گا۔”

63 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!