آرسنل نے لیورپول کے خلاف دو گول کے خسارے سے واپس آتے ہوئے 2-2 کی قیمتی برابری حاصل کی، جو انہیں چیمپئنز لیگ میں کوالیفائی کرنے کے قریب لے آئی۔ اینفیلڈ میں کوڈی گاکپو اور لوئس ڈیاز کے پہلے ہاف کے گولز سے لیورپول کو برتری حاصل ہوئی، تاہم گیبریل مارٹینیلی اور میکل میرینو کے گولز نے آرسنل کو مقابلے میں واپس لا کھڑا کیا۔
نیو کیسل کی چیلسی پر 0-2 کی فتح، چیمپئنز لیگ کی دوڑ میں بڑا قدم
اگرچہ میرینو کو میچ کے اختتام سے کچھ دیر قبل دوسری پیلی کارڈ پر ریڈ کارڈ دکھایا گیا، آرسنل نے باقی وقت میں گول کا دفاع کرتے ہوئے ایک قیمتی پوائنٹ حاصل کیا۔ یہ نتیجہ آرسنل کو پریمیئر لیگ میں چیمپئنز لیگ کی پوزیشن حاصل کرنے کے لیے ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔ آرٹیٹا کی ٹیم کو اب صرف ایک اور جیت یا محض ایک پوائنٹ درکار ہے تاکہ وہ سیزن میں چیمپئنز لیگ میں رسائی حاصل کر سکے۔
آرسنل کے مینیجر میکل آرٹیٹا نے پہلے ہاف کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کیا، جبکہ لیورپول کے کوچ آرنے سلاٹ نے ٹرینٹ الیگزینڈر-آرنلڈ کے فیصلے پر ردعمل کا سامنا کرتے ہوئے کھلاڑیوں کی حمایت کا اعلان کیا۔ لیورپول کی یہ کارکردگی اس وقت سامنے آئی جب وہ پہلے ہی لیگ ٹائٹل اپنے نام کر چکے ہیں۔