مسلم لیگ ن کا لاہور میں سیٹ ایڈجسمنٹ نا کرنے کا فیصلہ پارٹی قائد نوازشریف قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 سے میدان میں اتریں گے

‏مسلم لیگ ن کا لاہور میں سیٹ ایڈجسمنٹ نا کرنے کا فیصلہ پارٹی قائد نوازشریف قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 سے میدان میں اتریں گے

ویب ڈیسک تشکُّر نیور

پاکستان مسلم لیگ ( ن ) نے عام انتخابات 2024 کے لئے لاہور میں کسی سیاسی پارٹی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ن لیگ کی جانب سے عام انتخابات کے لئے تخت لاہور سے ٹکٹوں کی ابتدائی فہرست تیار کر لی گئی ہے اور پارٹی رہنماؤں کی اکثریت کی جانب سے مخالف پر کسی اور سیاسی جماعت سے سیٹ ایڈجسمنٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 سے پارٹی قائد نوازشریف جبکہ چیف آرگنائزر مریم نواز این اے 120 سے انتخاب لڑیں گی۔

این اے 117 سے سردار ایاز صادق ، این اے 118 سے حمزہ شہباز اور این اے 119 سے علی پرویزملک امیدوار ہوں گے

شیخ روحیل اصغراین اے 121 سے انتخاب لڑیں گے جبکہ این اے 122 سے سعدرفیق اور این اے 123 سے شہباز شریف پارٹی امیدوار ہوں گے۔

این اے 124 سے رانا مبشراقبال، این اے 125 سے افضل کھوکھر اور این اے 126 سے سیف کھوکھر میدان میں اتریں گے۔

این اے 127 سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے مقابلے میں عطاء تارڑ امیدوار ہوں گے۔

 

 

این اے 128 سے حافظ نعمان اور این اے 129 سے مہراشتیاق الیکشن لڑیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!