قائدآباد پولیس کی کامیاب کارروائی — اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم ذیشان گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی: قائدآباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز میں ملوث ایک خطرناک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق، داود چالی کے قریب چھاپہ مار کر ملزم ذیشان کو حراست میں لیا گیا۔

نیو کراچی میں باپ بیٹی گینگ گرفتار — اسٹریٹ کرائم میں سگی بیٹی کا استعمال، سی سی ٹی وی فوٹیج سے شناخت

گرفتار ملزم کے قبضے سے 1 عدد 30 بور پستول بمعہ راؤنڈز برآمد ہوئی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق، ملزم قائدآباد اور دیگر تھانوں کی حدود میں اسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے، جبکہ برآمد شدہ اسلحہ فرانزک تجزیے کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے۔

ذیشان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس سے مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “قائدآباد پولیس کی کامیاب کارروائی — اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم ذیشان گرفتار، اسلحہ برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!