اورنگی ٹاؤن میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان گرفتار، اسلحہ، موبائل فونز اور نقدی برآمد

کراچی (ویسٹ): تھانہ اقبال مارکیٹ پولیس نے اسٹریٹ کرائم کے خلاف اہم کارروائی کرتے ہوئے سیکٹر ساڑھے 11، اورنگی ٹاؤن میں چھاپہ مار کر دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت اسلم عرف چنو ولد نصیرالدین اور شہباز ولد اقبال کے ناموں سے ہوئی ہے۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا ترقی پانے والے افسران کے اعزاز میں تقریب سے خطاب: ’’ملازمین کی ترقی سب سے بڑی ویلفیئر ہے

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، چھینے گئے موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد کر لی گئی ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دونوں ملزمان اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔

ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ ان کے دیگر جرائم اور ممکنہ ساتھیوں کا سراغ لگایا جا سکے۔

پولیس حکام نے اس کامیاب کارروائی کو علاقے میں امن و امان کے قیام کی طرف ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “اورنگی ٹاؤن میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان گرفتار، اسلحہ، موبائل فونز اور نقدی برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!