نو مئی کے واقعات پر کابینہ کی کمیٹی تشکیل دے دی گئی

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

کمیٹی نو مئی کے واقعات کے ماسٹر مائنڈز، منصوبہ سازوں، سہولت کاروں کا تعین کرے گی، نگران وزیر قانون کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد ( 06 جنوری 2024ء) نو مئی کے واقعات پر کابینہ کی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ۔سنو نیوز کے مطابق کمیٹی نو مئی کے واقعات کے ماسٹر مائنڈز، منصوبہ سازوں، سہولت کاروں کا تعین کرے گی ۔ کمیٹی نو مئی واقعات کی وجوہات اور ذمہ داروں کا تعین کرے گی ۔ کمیٹی مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کے لیے تجاویز دے گی۔ نگران وزیر قانون کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

وزیر داخلہ، وزیر اطلاعات و نشریات اور وزیر انسانی حقوق کمیٹی کے رکن ہوں گے ۔بتایا گیا ہے کہ ضرورت پڑنے پر کسی بھی ایک رکن کو کمیٹی میں شامل کیا جا سکے گا۔ کمیٹی دو ہفتوں میں اپنی رپورٹ کابینہ کو بھجوائے گی۔جبکہ پی ٹی آئی کے بانی کو 9 مئی کے واقع میں راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 9 جنوری کو طلب کر لیا ۔

بانی پی ٹی آئی نو مئی کے واقعہ میں جی ایچ کیو حملہ تصویریں جلانے اور لوگوں کو اکسانے کے مقدمات درج ہیں ۔

9 مئی کیسز میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو طلب کرلیا گیا ،انسداد دہشتگردی کی عدالت نے جی ایچ کیو حملے سمیت 9 مئی کے دیگر کیسز میں عمران خان کو نو جنوری کو طلب کر لیاہے۔

 

 

بانی چیئرمین پی ٹی آئی 9 مئی کے تمام کیسز میں مرکزی ملزم کے طور پر نامزد ہیں۔علاوہ ازیں نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امورمرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ انتخابات میں تاخیر ہمارے اختیار میں نہیں، 9 مئی کے واقعات سنجیدہ معاملہ ہیں، 9 مئی کے ذمہ داروں کے خلاف سینکڑوں شواہد موجود ہیں، عوام جانتے ہیں کہ کس نے سازش کی اور کس کے خلاف کی، خواہش ہے فیٹف کے معاملے پر جس اصول پر پاکستان کو پرکھا گیا، وہ سب کے لئے ہونے چاہئیں، انتخابات کے حوالے سے کسی کو شکایت ہے تو وہ متعلقہ فورم سے رجوع کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!