معروف ٹک ٹاکر عاشق پٹھان کا بھائی قتل، انصاف کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ اور آئی جی سے اپیل

کراچی (تشکر نیوز) معروف ٹک ٹاکر عاشق پٹھان نے اپنے بھائی فائق خان کے قتل پر انصاف کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُن کے بھائی کو 16 رمضان کو گھر کے باہر قتل کر دیا گیا۔ عاشق پٹھان کے مطابق فائق خان پاکستان پیپلز پارٹی کے یوسی 7 ڈالمیا کے صدر تھے۔

اسرائیل کے مظالم پر مسلم ممالک جہاد کا اعلان کریں، اقوام متحدہ کی بے حسی انسانیت کے لیے خطرہ ہے، محمد شاداب رضا نقشبندی

عاشق پٹھان نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے بھائی کو منشیات فروشوں اور لینڈ گریبرز نے قتل کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ قتل میں چار افراد — اسرار احمد، سلیم داد، حلیم داد اور ثاقب — ملوث ہیں جنہیں وہ جانتے ہیں، مگر پولیس ان کو گرفتار کرنے سے گریزاں ہے۔

عاشق پٹھان نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور آئی جی سندھ سے اپیل کی ہے کہ میرے بھائی کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور انصاف فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جان و مال کو بھی خطرہ لاحق ہے اور اگر قاتل آزاد رہے تو مزید نقصان ہو سکتا ہے۔

62 / 100

2 thoughts on “معروف ٹک ٹاکر عاشق پٹھان کا بھائی قتل، انصاف کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ اور آئی جی سے اپیل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!