ایسٹ زون میں تھانہ مبینہ ٹاؤن پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے جھنگوی روڈ کے قریب کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم ارشد خان ولد گاموں کو حراست میں لیا۔
پاک بحریہ کا بحری قزاقی کے خلاف اقدام، پی این ایس اصلت کی کامیاب پیٹرولنگ
پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے:
ایک عدد 30 بور پسٹل بمعہ ایمونیشن
چھینے گئے موبائل فونز
نقدی رقم
برآمد کر لی گئی ہے۔
یہ موبائل فونز گبول قبرستان کے قریب اسلحہ کے زور پر چھینے گئے تھے، جس کا مقدمہ نمبر 156/2025 بجرم دفعہ 397/34 تعزیراتِ پاکستان تھانہ مبینہ ٹاؤن میں درج ہے۔
گرفتار ملزم کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت بھی مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ دورانِ تفتیش ملزم نے مبینہ ٹاؤن اور گلشنِ اقبال کے علاقوں میں متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے، جن کی مزید تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کے ماضی کے کرمنل ریکارڈ کے متعلق بھی تحقیقات جاری ہیں۔