پاکستان نے چین کے خلائی اسٹیشن کے تربیتی پروگرام میں شامل ہو کر ایک تاریخی سنگ میل عبور کر لیا ہے، جس کے تحت پاکستانی خلابازوں کو اعلیٰ سطح کی تربیت فراہم کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا مؤقف پانی کے منصوبے بغیر صوبوں کی مشاورت ممکن نہیں
پاکستان اور چین کے درمیان معاہدہ
نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سپارکو کے ڈائریکٹر شفاعت علی خان نے بتایا کہ:
وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے چین کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے، جس کے تحت پاکستانی خلابازوں کو تربیت دی جائے گی۔
اس تربیتی پروگرام کے لیے پی ایچ ڈی ہولڈرز، تجربہ کار پائلٹس اور جسمانی معیار پر پورا اُترنے والے گریجویٹس کو میرٹ پر منتخب کیا گیا ہے۔
چین نے ابتدا میں خلائی تربیت صرف اپنے شہریوں تک محدود رکھی تھی، لیکن اب یہ موقع پاکستان کو بھی فراہم کیا گیا ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کو مزید مضبوط کرے گا۔
انتخابی عمل اور تربیتی پروگرام
تین مراحل پر مشتمل سخت انتخابی عمل کے ذریعے انتہائی قابل امیدواروں کا انتخاب کیا جائے گا۔
2026 تک پاکستانی خلابازوں کا انتخاب مکمل کر لیا جائے گا۔
خلابازوں کی تربیت حیاتیاتی اور طبی سائنس، ایرو اسپیس، فلکیات، خلائی تابکاری، مائیکرو گریوٹی اسٹڈیز، اور مادی سائنسز جیسے شعبوں میں جدید سائنسی تجربات پر مشتمل ہوگی۔
پاکستان کے لیے بڑا موقع
شفاعت علی خان نے اس تاریخی موقع پر چین اور وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس اقدام سے پاکستان کے خلائی تحقیق کے شعبے میں بڑی پیش رفت ہ