شعبہ صحت میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال

اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ شعبہ صحت میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ کا شاہراہِ بھٹو کا دورہ، ترقیاتی کاموں میں تیزی کی ہدایت

پمز اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ وزارت صحت سب سے زیادہ خطرناک اور چیلنجنگ شعبہ ہے، یہ میرے لیے پھولوں کی سیج نہیں۔ انہوں نے کہا کہ شعبہ صحت پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے اور پمز اسپتال میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں عملی اقدامات پر یقین رکھتا ہوں، عوام کی خدمت میری اولین ترجیح ہے، اور سرکاری اسپتالوں میں ہمیشہ غریب عوام ہی علاج کے لیے آتے ہیں، اس لیے ان کی سہولیات میں کوئی کمی نہیں ہونی چاہیے۔

وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ وزارت صحت کا تعلق براہِ راست عوامی فلاح سے ہے، اور جب لوگ تکلیف میں ہوتے ہیں تو وہ حکومت کی طرف دیکھتے ہیں۔

61 / 100

One thought on “شعبہ صحت میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!