کراچی: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے باپ بچوں کے سامنے قتل، سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر

کراچی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں مسلح ڈاکوؤں نے واردات کے دوران مزاحمت پر ایک شخص کو بچوں کے سامنے قتل کر دیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ہے، جس میں خوفناک مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔

عید الفطر پاکستان سنی تحریک کے سربراہ شاداب رضا نقشبندی کا خصوصی پیغام

ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی کے مطابق مقتول عامر نے ہمت دکھاتے ہوئے ایک ڈاکو کو پکڑ کر زمین پر گرا دیا، جس پر ملزم کے ساتھی نے فائرنگ کر دی۔ گولی سیدھا عامر کے سر میں لگی، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

واردات کے بعد ملزمان فرار ہو گئے، جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کی مدد سے ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

58 / 100

One thought on “کراچی: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے باپ بچوں کے سامنے قتل، سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!