کراچی: صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز ہونے پر انہیں نوابشاہ سے کراچی منتقل کردیا گیا۔
عید الفطر پر شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت
ذرائع کے مطابق صدر مملکت کو کراچی کے ایک نجی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کو انفیکشن اور بخار کی شکایت پر اسپتال میں داخل کیا گیا، جہاں ان کے مختلف میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
مزید معلومات کے مطابق، صدر مملکت کا علاج ان کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین کی زیر نگرانی کیا جا رہا ہے۔