عید الفطر پر شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت

عید الفطر کے موقع پر پاک فوج کے شہداء کے لواحقین نے اپنے پیاروں کو یاد کرتے ہوئے ان کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

کراچی: ٹریفک حادثے میں چار نوجوان جاں بحق

پاک فوج کے بہادر جوانوں نے قوم کے تحفظ کے لیے اپنی خوشیاں قربان کیں اور اپنی جانیں نچھاور کیں، جس پر ان کے خاندانوں نے فخر کا اظہار کیا۔ نائیک عرفان شہید کے والد کا کہنا تھا کہ شہادت ایک عظیم نعمت ہے، اللہ نے میرے بیٹے کو اعلیٰ رتبہ عطا کیا، لیکن اس کے بغیر ہماری عید ادھوری رہے گی۔

شہید کے کمسن بیٹے نے کہا کہ "ہمارے بابا بہت اچھے تھے، میں انہیں بہت یاد کرتا ہوں، ہر سال عید آتی ہے، لیکن اس بار ہماری عید ادھوری ہے۔” سپاہی ندیم عباس شہید کے والد نے کہا کہ "الحمدللہ میرا بیٹا ملک کی خاطر شہید ہوا، میں اس پر فخر محسوس کرتا ہوں اور ملک کے محافظوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔”

شہید کی والدہ نے جذباتی انداز میں کہا کہ "میرا بیٹا بہت بہادر تھا، اس نے وطن کے لیے اپنی جان قربان کی، اللہ ہر ماں کو ندیم جیسا بہادر بیٹا عطا کرے۔” سپاہی عامر شہید کی اہلیہ نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "اللہ نے میرے شوہر کو شہادت کا عظیم رتبہ عطا کیا، وہ ہمیشہ زندہ رہیں گے، پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ "دشمن کو یاد رکھنا چاہیے کہ پاکستان کی مائیں اور بیٹیاں اپنے پیاروں کی قربانی دینے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گی۔” شہید کے لواحقین نے عید کے موقع پر عزم کیا کہ ان کے پیاروں کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی اور قوم ہمیشہ اپنے محافظوں کی احسان مند رہے گی۔

55 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!